تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:55

کراچی:بچے یا بچی کی لاش، سول اسپتال میں تحقیقاتی کمیٹی قائم

جیو نیوز - کراچی… سول اسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر شکیل ملک کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سول اسپتال میں لواحقین کو بچے یا بچی کی لاش نہ دینے سے متعلق تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر شکیل ملک کا کہنا ہے کہ لواحقین بچے کی ڈیڈ باڈی کو سول اسپتال چھوڑ کر چلے گئے تھے اسلئے بچے کی ڈیڈ باڈی کو ایدھی ہومز کو دے دیا گیا انہوں نے کہا کہ چار ڈاکٹرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی کیس کی انکوائری کررہی ہے اور کمیٹی آج شام یا کل صبح تک اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ الٹراساوٴنڈ کے شواہد بتاتے ہیں کہ بچے یا بچی کے دل کی دھڑکن موجود نہیں تھی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ بائیس تاریخ کو سول اسپتال میں ان کے گھربچی پیدا ہوئی تاہم کچھ دیر بعد اسپستال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کے بچی چل بسی، لیکن جب لاش دی تو وہ لڑکے کی تھی۔ لواحقین نے بتایا کہ ہمارے پاس بچی کی پیدائش سرٹیفیکیٹ بھی موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.