تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:28

خیبر پختونخوا اور فاٹا کے دفاتر میں نئی انتخابی فہرستیں پہنچا دی گئیں

جیو نیوز - پشاور… نادرہ کی جانب سے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے فیلڈ دفاتر میں نئی انتخابی فہرستیں پہنچا دی گئیں۔پشاور میں الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نادرہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیلڈ دفاتر میں 2012کی نئی انتخابی فہرستیں پہنچا دی گئی ہیں جس میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع اور ڈویژن کے علاوہ قبائلی ایجنسیاں شامل ہیں۔ فیلڈ دفاتر میں نئی انتخابی فہرستیں آنے کے بعد الیکشن کمیشن آئندہ چند دنوں میں ان فہرستوں کی چھان بین کرے گا جس کے بعد کہ فہرستیں مخصوص مراکز پر اویزاں کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.