25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13
ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شہباز شریف کی گاڑی پر ڈنڈوں کی بارش
جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نیآج جلوپارک میں ٹینٹ آفس لگایا ۔ سائلین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی والوں نے انہیں روک لیا جس پر سائلین نے وزیراعلیٰ کی گاڑی پر ڈنڈے برسا دیئے۔ پولیس نے4مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ہیلے کاپٹرکے ذریعے جلوپارک ٹینٹ آفس پہنچے، وزیراعلیٰ واپس جانے کیلئے نکلے توبرج اٹاری میں 50 سالہ محمد نذیر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کے ورثاء نے ان سے ملن کی کوشش کی،سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا تو وہ مشتعل ہو گئے اوروزیراعلیٰ کی گاڑی پر ڈنڈے برسائے،پولیس نے4مظاہرین کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔