تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13

تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک نتائج کا اعلان

جیو نیوز - ملتان… تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ملتان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 67 اعشاریہ 46 فیصد رہا۔ ملتان بورڈ کے میں پہلے نمبر پر آنے والے طالب علم خالد مسعود نے نہ صرف ملتان بلکہ پورے پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے تعلیمی بورڈ ملتان میں مجموعی طور پر پہلے نمبر آنے والے گیریژن گرائمر اسکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم خالد مسعود نے 1100 میں سے 1024 نمبر حاصل کئے 1019 نمبر لے کر سکینڈ پوزیشن پر دو امیدوار شعیب ہارون اور محمد امجد نذیر رہے جن کا تعلق ضلع وہاڑی سے ہے جبکہ تیسرے نمبر نشاط گرلز ہائی اسکول کی طالبہ مریم رہی جنہوں نے 1017 نمبر لئے۔ اس موقع پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغہ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور نقد انعام بھی تقسیم کئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مذہبی امور حاجی احسان الدین قریشی تھے جنہوں نے طلباء کو مبارک باد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.