تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:40

بنوں جیل حملہ، اے پی اے ایف آر بنوں کی تنزلی

جیو نیوز - بنوں… خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں جیل حملے کے معاملہ پر اے پی اے ایف آر بنوں کی تنزلی کے احکامات جاری کر دئے گئے۔ ذرائع کے مطابق بنوں جیل حملے پر صوبائی حکومت کی جانب سے شوکاز نوٹس پر سو سے زیادہ ملازمین نے جواب جمع کرائے۔ سیکشن آفیسر غلام محمد کو تسلی بخش جواب جمع نہ کرانے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ اے پی اے ایف آر بنوں دفتر خان کو تنزلی کے بعد تحصیلدار بنادیا گیا۔تین ماہ قبل بنوں جیل حملے میں ساڑھے تین سو قیدی فرار ہوگئے تھے۔تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ملازمین کی جانب سے شوکاز کے جواب پر کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.