25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13
اولمپکس اسکینڈل پر وفاقی کابینہ کا اظہار تشویش
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے اولمپکس ویزا اسکینڈل پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کے مستقبل میں سدباب کا موثر نظام بنانے کی ہدایت کردی ہے، وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی زیر صدارت ہوا ، اس میں سپریم کورٹ میں زیرسماعت بعض اہم مقدمات پر غور ہوا ، وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب و افغانستان کے نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا، کابینہ میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، نادرا کے چیئرمین اور محکمہ پاسپورٹ کے ڈی جی شریک ہوئے اور کابینہ کو اولمپکس ویزا اسکینڈل کے بارے میں بریفنگ دی ، انہوں نے بتایاکہ اسکینڈل میں نادرا کا رکارڈ استعمال کرکے ٹمپرنگ کی گئی، کئی آفیسرز سے محکمانہ پوچھ گچھ بھی کی گئی، کابینہ نے پاسپورٹ اسکینڈل پر گہری تشویش کا اظہارکیا نگرانی کا جامع نظام بنانے کی ہدایت کی ، کابینہ کو ملک میں بجلی فراہمی صورتحال پر وزارت پانی و بجلی کی طرف سے بریفنگ دی گئی، اس کے مطابق پاور جنریشن کمپنیوں کو متواتر تیل و گیس کی فراہمی جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بجلی کا یومیہ شارٹ فال 3 سے 4 ہزار میگاواٹ رہا ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈگ شکایات فوری دور کی جائیں۔