25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13
لاہور:دھرم پورہ میں بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف مظاہرہ
جیو نیوز - لاہور… لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر صدر کینٹ روڈ پرٹریفک بلا ک کر دیا۔ دھرم پورہ میں بجلی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے شدید حبس اورگرمی میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین میں ڈنڈے اٹھائے خواتین بچے بھی شامل تھے جنہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ٹائرجلاکرکینٹ روڈ پرٹریفک بلاک کر دی ،انہوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، مظاہرین نے بتایا کہ بجلی کی 14گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ نے انہیں ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ رمضان المبارک کے دوران شدیدگرمی اورحبس کے موسم میں بجلی کی باربار اورطویل بندش سے شہری بلبلا اٹھے ہیں،انہوں نے حکمرانوں سے خدا کا خوف کھانے کا مطالبہ کیا ہے۔