تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13

کراچی،نادرا کا جاری کردہ اسلحہ لائسنس کارڈ غیر قانونی قرار

جیو نیوز - سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کے جاری کردہ اسلحہ لائسنس کارڈ کو غیر قانونی قراردے دیا ۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ وفاقی یا صوبائی حکومت اسلحہ آرڈیننس کی کسی شق کی خلاف ورزی کرکے اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکتی ۔ واضح رہے کہ مشیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے وفاق کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے اور نئے کمپیوٹرائز لائسنس جاری کرنے کے اعلان کو 38 افراد نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ درخواست گزاروں کے وکیل محمد یحییٰ کا موقف تھا کہ نادرا آرڈیننس میں اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے متعلق کوئی اختیارنہیں ہے جبکہ کتاب والے لائسنس میں قوانین اور جاری کردہ اسلحہ کی انٹری کی گنجائش موجود ہے۔ ان کا موٴقف تھا کہ کارڈ والے لائسنس میں ہتھیار تبدیل کرنے یا گولیوں کی تعداد کا انداراج نہیں ہوسکتا ْ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.