25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13
کرم ایجنسی، سرحد پار سے افغان دہشت گردوں کا پھر حملہ
جیو نیوز - پارہ چنار… کرم ایجنسی میں افغان دہشتگردوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردوں نے کرم ایجنسی میں داخل ہوکر علی نگر سیکٹر کی نوازش پوسٹ پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور واپس افغانستان فرار ہوگئے۔