تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:30

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے میٹرک نتائج کا اعلان

جیو نیوز - فیصل آباد… تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ فیص آباد بورڈ میں کامیابی کا تناسب 64 فیصد رہا ، نجی اسکول کی طالبہ ردا عائشہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ نتایج کے اعلان کی تقریب نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ تھے ، صوبائی وزیر نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے پہنائے اور ان میں انعامات تقسیم کیے۔ کنٹرولر امتحانات ملک ظفر اقبال نے نتائج کا اعلان کرتے ہویے بتایا کہ امتحان دینے والے کل ایک لاکھ 22 ہزار 385 امیدواروں میں سے 78 ہزار 851 کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 64 اعشاریہ 43 فیصد رہا۔ نجی اسکول کی طالبہ ردا عائشہ نے 1018 نمبر لے کر پہلی ، محمد اسامہ علی اور محمد عمر نے 1015 نمبر لے کر دوسری ، آمنہ انور اور مطہرہ حسن نے 1012 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان اور امتحانی نظام میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، ملک میں صرف قانونی کی بالادستی ہونی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.