تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:34

راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری کے نتائج کا اعلان

جیو نیوز - راولپنڈی … راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن نے میڑک کے نتائج کا اعلان کر دیا،پہلی 3 پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کی،تینوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ راول پنڈی تعلیمی بورڈ کے نتائج کے مطابق وجیہ خان نے 1022 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن لینے والی عزہ اعظم نے 1016 نمبر حاصل کیے۔ دونوں طالبات کا تعلق آصف پبلک اسکول راولپنڈی سے ہے۔جبکہ حافظہ حرا امجد نے 1014 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لی۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق پاس ہونے والے طلبہ کا مجموعی تناسب 56.54 فیصد رہا۔ ایک لاکھ 11 ہزار 581 امیدواروں میں سے 68 ہزار 925 طلبہ کامیاب ہوئے، جبکہ41 ہزار 58 ہزار طلبہ امتحانات میں ناکام ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.