تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:19

تیسرے وزیراعظم کے گھر جانے کے بعد انتخابات ہونگے، اعتزاز

آج نیوز - سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہ نما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ تیسرے وزیراعظم کے گھرجانے کے بعد ہی ملک میں عام انتخابات ہوسکیں گے۔ نیویارک میں ایشیاء سوسائٹی کے زیراہتمام تقریب میں خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا پہلے وہ بھی سوئس حکام کو خط لکھنے کے حامی تھے لیکن اب یہ معاملہ بہت آگے بڑھ چکا ہے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا امریکا نے آج جن کے سروں کی قیمت چالیس ملین ڈالر مقرر کی ہے وہ ماضی میں وائٹ ہاؤس میں مہمان رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکی انتظامیہ کا رویہ پاکستان کے ساتھ معاندانہ رہا ہے، امریکا کو ذمہ داری قبول کر کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ پاکستان کی موجودہ صوتحال کا ذمہ دار امریکا ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ماضی میں روس کی شکست کیلئے پاکستان کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.