25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:2
ملک ریاض کیخلاف توہین عدالت کیس: جسٹس آصف بنچ سے علیحدہ
آج نیوز - جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس میں بنچ کی سربراہی سے انکار کر دیا، سماعت نئے بنچ کی تشکیل تک ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملک ریاض کے خلاف نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کی آف ایئر ریکارڈنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ملک ریاض اپنے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے دوران کی فوٹیج چوری کی گئی ہے، مذکورہ ویڈیو غیر تصدیق شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی پروگرام سے متعلق شواہد قابل قبول نہیں جس پر بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ان کی بھی یہی رائے ہے لہٰذا وہ اس بنچ میں نہیں بیٹھیں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بنچ سے علیحدگی کے بعد مقدمے کی مزید سماعت نئے بنچ کی تشکیل تک ملتوی کر دی گئی۔