25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:2
رحمن ملک کا رانا ثنا اللہ کو10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
جیو نیوز - اسلام آباد…سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے الزامات لگانے پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیاہے۔رانا ثناء اللہ نے رحمان ملک کو پاسپورٹ اسکینڈل میں ملوث قرار دیا تھا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نوٹس میں رحمان ملک کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے ان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں اور وہ ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ رانا ثناء اللہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں اور اپنے آقاوٴں کو خوش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش میں جو بھی ملوث پایا گیا وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔سینئر مشیر داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کو پاسپورٹ اسکینڈل کی تہہ تک پہنچنے کا حکم دیا ہے۔