25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:34
صدر نے سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح طلب کرلیا
جیو نیوز - اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری کی طرف سے بلایا گیا اجلاس ایوان بالا کا 84 واں اجلاس ہو گا جس میں معمول کی قانون سازی کے ساتھ عوامی اہمیت کے معاملات پر بحث کی جائے گی۔