تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:35

ایم این اے مظہر حیات نااہلی کیس، سماعت 23ستمبرتک ملتوی

جیو نیوز - لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی راوٴ مظہر حیات کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر مزید کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ایک شہری ارشاد احمد نے راوٴ مظہر حیات کی ڈگری کو اس بنیاد پر چیلنج کیا ہے کہ ان کی امریکی یونیورسٹی کی ڈگری جعلی ہے۔ رکن اسمبلی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راوٴ مظہر کی ڈگری جعلی نہیں بلکہ بعض وجوہ کی بنیاد پر ان کی یونیورسٹی نے ڈگری روک لی تھی۔ عدالت نے سماعت کے بعد رکن قومی اسمبلی کو اپنی ڈگری اصلی ثابت کرنے کیلئے دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.