25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:35
کراچی: پیر آباد پولیس کی کارروائی، مطلوب ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
جیو نیوز - کراچی … کراچی پیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ڈی کے اہلکار سمیت متعدد قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ساوٴتھ عامر فاروقی کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود میں کنواری کالونی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم نظیر اللہ محسود کو گرفتار کر لیا۔ ملزم قتل، ڈکیتی اور بھتہ خوری کے علاوہ سی آئی ڈی کے اہلکار خان محمد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔