تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:35

سوئی : فورسز کی کارروائیاں، 140کلو دھماکا خیز مواد برآمد، ایک شخص گرفتار

جیو نیوز - ڈیرہ بگٹی … بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھاپوں کے 2 مختلف واقعات میں 140 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی مندرانی کالونی میں حساس اداروں نے امن فورس اور پولیس کے ہمراہ ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے نور نبی نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے گھر سے 80کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا جبکہ ایک اور واقعے میں سوئی کے علاقے محمد کالونی میں سیکیورٹی فورسز ، امن فورس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے 60کلو دھماکہ خیز مواد اور 2 راکٹ لانچر برآمد کرلئے، دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.