تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:52

پاکستان کے اسلامی تشخص کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں، ڈاکٹر وسیم اختر

جیو نیوز - لاہور … جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ امریکا، یورپ،بھارت اورکفر کی دوسری طاقتیں ہر گز نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں اللہ کی نام لیوا حکومتیں آئیں، پاکستان کے اسلامی تشخص کیخلاف عالمی سازشیں ہورہی ہیں۔ لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وہ قوتیں تباہ و برباد ہوگئیں جنہوں نے دین اسلام کو ترک کرکے کفر کی طاقتوں کو سجدہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نفاذ شریعت کیلئے جدو جہد کررہی ہے، منزل دور نہیں، مصر، تیونس، مراکش اور ترکی کی طرح پاکستان میں بھی دینی قوتیں برسر اقتدار آئیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.