25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:25
اٹارنی جنرل نے نیب کی تحقیقات کا کنٹرول حاصل کرلیا، وکیل ارسلان
جیو نیوز - اسلام آباد … ارسلان افتخار کے وکیل سردار اسحاق نے سپریم کورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے نیب کی تحقیقات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور وہ اس کی مانیٹرنگ بھی کررہے ہیں۔ جسٹس جواد خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل بینچ نے ارسلان افتخار کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔ ارسلان افتخار کے وکیل سردار اسحاق کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے چیئرمین نیب کو لکھا کہ مشترکا تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں اور 15 روزہ رپورٹ بھجوائیں، نیب کو ایسی ہدایات، عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہیں، نیب خودمختار ادارہ ہے۔ اٹارنی جنرل نے بدنیتی کی بنیاد پر انکوائری نیب کو بھیجی، ملک ریاض اور چیئرمین نیب کا قریبی تعلق ہے۔ اٹارنی جنرل چیف جسٹس کے ایک آرڈر سے متاثر ہوئے تھے اس لئے بدنیتی کررہے ہیں۔