تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:9

پرنب مکھر جی نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آج نیوز - کانگریس کے رہنما پرنب مکھر جی نے بھارت کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ جہاں بھارتی چیف جسٹس ایس ایچ کپاڈیہ نے پرنب مکھرجی سے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر سابق صدر پراتیبھا پاٹیل اور اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ حلف برداری کے بعد نو منتخب صدرکو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر خطاب میں صدر پرنب مکھرجی نے بھوک ، عالمی دہشتگردی اور جمہوریت کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔ پرنب مکھر جی انیس سو انہتر سے کانگریس کے ممبر ہیں۔ انہوں نے بھارت کے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.