تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:52

کرپشن اور لوٹ مار پیپلز پارٹی کا منشور ہے، ثناء اللہ

آج نیوز - وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں بدترین کرپشن،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کرنے کے بعد تحمل کا مشورہ دینا مضحکہ خیز بات ہے،آئندہ انتخابات میں لٹیروں کا وہ حال ہوگا کہ دنیا دیکھے گی۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات اور عہدے حاصل کرنے کیلئے رحمان ملک آئین سے ماورا کوئی بھی اقدام کر سکتے ہیں، حلف اٹھا کر وعدہ خلافی کرنے والے کس منہ سے میثاق جمہوریت کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ، کرپشن اور مہنگائی کا تحفہ دیکر صبر کا مشورہ دیا جا رہا ہے،کرپشن اور لوٹ مار ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.