25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:58
نادرا کا برطانوی اخبار سن کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنیکا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد … نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جعلی پاسپورٹ اسکینڈل سے متعلق خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار سن کے خلاف 10 ارب پاوٴنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی پاسپورٹ اسکینڈل سے متعلق بات چیت کیلئے چیئرمین نادرا طارق ملک کل وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کریں گے جس کے بعد برطانوی اخبار کے خلاف دعویٰ دائر کرنے کیلئے وکلاء کی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔