تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:19

گول میز کانفرنس متحدہ قومی موومنٹ کا تحریک انصاف سے رابطہ

جیو نیوز - کراچی…گول میز کانفرنس کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ نے عوامی نیشنل پارٹی کے بعد تحریک انصاف سے بھی رابطہ کر لیا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نے جیو نیوز سے گفت گو میں تصدیق کی کہ ایم کیو ایم نے گول میز کانفرنس سے سلسلے میں ان کی جماعت سے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک سے باہر ہیں،ان کی وطن واپسی پر ایم کیو ایم کی دعوت کا جواب دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی واپسی پر پارٹی اجلاس بلایا جائے گا جس میں ایم کیو ایم کی دعوت کا جائزہ لیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.