تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:53

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس

جیو نیوز - اسلام آباد…سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ہوا ، کمیٹی کو دفتر خارجہ کی طرف سے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے اثاثوں پر بریفنگ دی گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما سینٹر حاجی عدیل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دفتر خارجہ کے اہلکاروں نے کمیٹی ممبران کو بیرون ملک پاکستانی مشنز کے اثاثوں اور سٹاف کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات بتائیں۔ ممبران کے استفسار پر دفتر خارجہ کی طرف سے مختلف مدوں میں پاکستانی مشنز کی آمدنی کی تفصیلات بھی بتائیں۔ وزارت خارجہ کی طرف سے کمیٹی کو دفتر خارجہ اسلام آباد اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں اور مشنز میں تعینات سفارت کاروں اور دیگر اسٹاف کی کل تعداد ، تنخواہوں اور مراعات پر بھی بریفنگ دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.