تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:53

کراچی: چینی سفارتخانے پر بم دھماکے کے مشتبہ ملزم کا خاکہ جاری

جیو نیوز - کراچی…کراچی پولیس نے چینی سفارت خانے پر بم دھماکے کے مشتبہ ملزم قاسم کا خاکہ جاری کر دیاہے ۔ سی آئی ڈی حکام کے مطابق چائنیز قونصل خانے میں ہونے والے دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اگلے روز قونصل خانے کے قریب سے ملنے والی موٹر سائیکل ایک ہی شخص نے خریدی تھیں۔دوسری موٹر سائیکل میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا گیا تھا مذکورہ موٹر سائیکل مشتبہ شخص نے اکبر روڈ سے خریدی تھی ،سی آئی ڈی پولیس نے اکبر روڈ کے دوکاندار کی مدد سے ملزم کاخاکہ تیار کر کے اس کی تلاش میں چھاپے مارے، پولیس کے مطابق ملزم پیر آباد کے علاقے منگھوپیر کا رہائشی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.