تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:3

صدر زرداری کا پرناب مکھر جی کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

جیو نیوز - اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے بھارت کے نومنتخب صدر پرناب مکھر جی کو صدرکا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی ہے، اور کہا ہے کہ میں اپنے اور پاکستانی عوام کی جانب سے آپکومبارکباد پیش کرتا ہو۔اپنے مبارکباد کے پیغام میں صدر زرداری نے مزید کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ دوستانہ اور قریبی تعلقات رکھنے کے خواہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں امن ،استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ملکر کام کریں،اورمذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جانا ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.