تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:40

یوسف رضا گیلانی کی صدر زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

جیو نیوز - اسلام آباد … سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی اور یوسف رضا گیلانی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے صدر کو نئے مجوزہ صوبہ جنوبی پنجاب کے بارے میں عوام کے جذبات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.