25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
حکمران عیاشیاں اور غریب خودکشیا ں کر رہے ہیں
اردو ٹائمز - پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ غریب عوام خاندانوں سمیت خودکشیاں کررہے ہیں? یہ بات انہوں نے کراچی آمد کے موقع پر کہی? عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس سے سیاسی مداخلت ختم ہونے تک مذہبی ، سیاسی اور لسانی بنیاد پر ہونیوالی ٹارگٹ کلنگز پر قابو نہیں پایا جاسکتا? اس موقع پر مختلف تجارتی اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا?