تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پاکستان امریکی امداد بھارت کیخلاف استعمال نہیں کریگا

اردو ٹائمز - امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد پر کوئی اعتراض نہیں???? پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فوجی امداد بھارت کے خلاف استعمال نہیں ہوگی? واشنگٹن میں امریکی بلاگ فورم کے اجلاس سے خطاب میں نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابرٹ بلیک نے کہا کہ بھارت یہ سمجھتا ہے کہ مستحکم پاکستان امریکہ اور بھارت کے مفاد میں ہے? انکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی فوجی امداد پر پریشان نہیں کیونکہ امریکہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے?انکا کہنا تھا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے شدت پسند گروہوں کیخلاف کارروائی کرے جو نہ صرف امریکہ بلکہ بھارت پر حملوں میں بھی ملوث ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.