تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پی ایس او کو 26 ارب روپے ادا کر دئیے گئے

اردو ٹائمز - حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو تیل کی ادائیگیوں کی مد میں26 ارب روپے کی رقم جاری کردی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے حکام نے بتایا کہ حکومت نے تیل کی ادائیگیوں کی مد میں اسے26 ارب 30 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ہے۔ پی ایس او کو154 ارب روپے مختلف کمپنیوں سے لینے ہیں جس میں صرف 141 ارب روپے توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے ہیں۔ توقع ہے کہ اس ادائیگی کے بعد پی ایس ای کو مالی طور پر ریلیف ملے گا اور تیل کی درآمد میں حائل مشکلات کا خاتمہ ہوسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.