جدائی

جدائی

جدا ہونا ہی ٹھہرا تو

گلے کیسے شکایت کیا

جدا ہو جائیں چپکے سے

نا تم بولو نا میں بولوں

ہمارے بول پڑنے سے

جدائی پھیل سکتی ہے

ہواؤں میں

فضاؤں میں

جدائی ذات میں بھر لیں

چلو ہم اس طرح کر لیں

کسی سنسان رستے کے

کسی بھی موڑ پر دونوں

جدا ہو جائیں چپکے سے

نا تم بولو نا میں بولوں

ہمارے بول پڑنے سے

جدائی پھیل سکتی ہے

Posted on Feb 16, 2011