میں کس لیے جیتا ہوں ( پاک اولڈ )
کیوں پوچھتے ہو
کیا تم سے کہوں
میں کس لیے جیتا ہوں
شاید کے کبھی مل جاؤ کہیں
میں اس لیے جیتا ہوں .
جینے کا مجھے کچھ شوق نہیں
بس وقت گزارا کرتا ہوں
کچھ دیر الجھ کر یادوں میں
دنیا سے کنارہ کرتا ہوں
مرتا بھی اسی کی خاطر ہوں میں
جس لیے جیتا ہوں شاید کے کبھی مل جاؤ کہیں
میں اسلئے جیتا ہوں
میں ہوں کے سلگتا رہتا ہوں
بجھتا بھی نہیں جلتا بھی نہیں
دل ہے کے تڑپتا رہتا ہے
رکتا بھی نہیں چلتا بھی نہیں
جینے کی تمنا مٹ بھی چکی
پھر کس لیے جیتا ہوں
شاید کے کبھی مل جاؤ کہیں
میں اسلئے جیتا ہوں ! ! !
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ