جلا کے تو بھی اگر آسْرا نا دے مجھ کو

جلا کے تو بھی اگر آسْرا نا دے مجھ کو
یہ خوف ہی کے ہوا پھر بجھا نا دے مجھ کو

میں اس خیال سے مڑ مڑ کے دیکھتا ہوں اسے
بچھڑ کے بھی وہ کہیں پھر صدا نا دے مجھ کو

اسی خیال سے شب بھر میں سو نہیں سکتا
کے خوف خواب گزشتہ جگا نا دے مجھ کو

تیرے بغیر بھی تیری طرح میں زندہ رہوں
یہ حوصلہ بھی دعا کر ، خدا نا دے مجھ کو

میں اس لئے بھی اسے خود پھر بولوں گا محسن
کے مجھ سے روٹھنے والا کہیں بھلا نا دے مجھ کو

Posted on Feb 16, 2011