جو خوشی تمھارے قریب ہو

جو خوشی تمھارے قریب ہو
وہ صدا تمہیں نصیب ہو

تجھے وہ خلوص ملے کے جو
تیری زندگی پے محیط ہو

جو معیار تجھ کو پسند ہو
جو تمھارے دل کی امنگ ہو

تیری زندگی جو طلب کرے
تیرے ہمسفر کا وہ رنگ ہو

جو خیال دل میں اسیر ہو
اور دعا میں بھی تاثیر ہو

تیرے ہاتھ اٹھتے ہی خدا کرے
تیرے سامنے تعبیر ہو

تجھے وہ جہاں ملے جدھر
غموں کا کوئی گزر نا ہو

جدھر روشنی ہو خلوص کی
اور نفرتوں کو خبر نا ہو .

Posted on Feb 16, 2011