کعبہ کس منہ سے جاؤ گئے غالب

کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی
موت کا ایک دن مقرر ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
آگے آتی تھی حل دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی
ہے کچھ ایسی ہے بات جو چپ ہوں
ورنہ کیا بات کرنی نہیں آتی


داغ دل گر نظر نہیں آتا
بو بھی اے چارہ گر نہیں آتی
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی
مرتے ہیں آرزو میں مارنے کی
موت آتی ہے پر نہیں آتی
کعبہ کس منہ سے جاؤ گئے غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی . . . . !

Posted on Nov 17, 2011