خواب

چاندنی نے رنگِ شب جب زرد کر ڈالا۔۔۔ تو میں
ایک ایسے شہر سے گزرا۔۔۔جہاں
صرف دیواریں نمایاں تھیں
چھتیں معدوم تھیں
اور گلیوں میں فقط سائے رواں تھے
جسم غائب تھے!

Posted on May 13, 2011