لاکھوں شکلوں کے میلے میں تنہا رہنا میرا کام
بھیس بدل کر دکھاتے رہنا تیز ہوائوں کا کہرام
ایک طرف آواز کا سورج ایک طرف اک گونجی شام
ایک طرف جسموں کی خوشبو ایک طرف اس کا انجام
بن گیا قاتل میری لیے تو اپنی ہے نظاروں کا دام
سب سے بڑا ہے نام خدا کا اس کے بعد ہے میرا نام . . . !
Posted on Aug 09, 2012
سماجی رابطہ