حقیقت آشْنا میرے . . .
تجھے شاید خبر ہوگی
مجھے تیری محبت نے
بہت بزدل بنا ڈالا
میں ہر اس شہ سے ڈرتا ہوں
تجھے جو چھین سکتی ہے . .
میں ان لمحوں سے ڈرتا ہوں
جدائی جن میں رہتی ہے
میں ان اشکوں سے ڈرتا ہوں
جو بن کر یاد بہتے ہیں
میں ان لفظوں سے ڈرتا ہوں
جو خاموشی میں رہتے ہیں
بچھڑنے کی میرے ہم دم
میں ہر صورت سے ڈرتا ہوں . . .
تجھے شاید خبر ہو گی
مجھے تیری محبت نے ،
بہت بزدل بنا ڈالا
Posted on Oct 12, 2011
سماجی رابطہ