پھر دامن امید وہ پھولوں سے بھر گیا
جادو بھری نگاہ سے جادو سا کر گیا
بس دکھاتے ہی دکھاتے دنیا بدل گئی
کچھ سوچتے ہی سوچتے چہرہ اُتَر گیا
بیتاب بے قرار تھا پہلے ہی دل بہت
پھر آپ کا آنا اور بھی بیتاب کر گیا
اک بےخودی کا نام محبت ہے دوستو
چاہت میں کس کو خبر ہے کیا کیا گزر گیا
کچھ بھی پتا نہیں ہے محبت میں اے دوست
کب رات صبح بن گئی کب دن گزر گیا . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ