پھر سمندر کو بھی ہوتے ہوئے پاگل دیکھا

آنکھ نے رات جب ایک چاند مکمل دیکھا
پھر سمندر کو بھی ہوتے ہوئے پاگل دیکھا

رات بھر دیر تلک کہی تیری باتیں خود سے
رات بھر سامنے چہرہ تیرا پل پل دیکھا

آج یادوں کی گھٹا ٹوٹ کے برسی دل پر
آج ہم نے بھی برستا ہوا بادل دیکھا

حافظہ چھین لیا ہم سے غم دنیا نے
آج ہم بھول گئے اسکو جسے کل دیکھا

ایک شخص تھا کے بہت ہنستا تھا
آج اسکی آنکھوں سے بھی بہتا ہوا کاجل دیکھا . . . !

Posted on Aug 10, 2012