شام کے بعد

شام کے بعد

میں نے دیکھا دیوانوں کو شام کے بعد
ڈھونڈ رہے تھے ویرانوں کو شام کے بعد

تاریکی پھر سارے عیب چھپا لے گی
لے آنا گھر مہمانوں کو شام کے بعد

میں نے اس کا سوگ منایا کچھ ایسا
خالی رکھا پیمانوں کو شام کے بعد

یاد کرے جب مجھ کو تیری تنہائی
دیکھا کرنا گلدانوں کو شام کے بعد

" فرحت " چاند کے خوف سے کر لیتا ہوں بند
کمرے کے روشن دانوں کو شام کے بعد

Posted on Feb 16, 2011