تم کو یوں سچ مانے گا

تم کہتے ہو تو سچ ہو گا
آگ میں گل کھل سکتے ھونگے
مل کر دل کھو سکتے ھونگے
کھو کر دل مل سکتے ھونگے

تم کہتے ہو تو سچ ہو گا
رنگ بے رنگ کے سارے پنچھی
مل جل کر اُڑ سکتے ھونگے
آن ہی آن میں جیون سپنے
ٹوٹ کے پھر جڑ سکتے ھونگے

تم کہتے ہو تو سچ ہو گا
یہ سب کچھ ہو سکتا ہو گا
لیکن بات اک اور بھی ہے
میرے علاوہ بھی کیا کوئی
تم کو یوں سچ مانے گا ؟

Posted on Jul 30, 2011