یہ عشق بھی کیا ہے اسے اپنائے کوئی اور

یہ عشق بھی کیا ہے ؟ اسے اپنائے کوئی اور
چاہوں میں کسی اور کو یاد آئے کوئی اور


اس شخص کی محفل کبھی برپا ہو تو دیکھو
ہو ذکر کسی اور کا شرمائے کوئی اور


اے ضبط انا مجھ کو یہ منظر نا دکھانا
دامن ہو کسی اور کا پھیلائے کوئی اور


سر نوک سینا پر ہے بدن رزق زمین ہے
مقتل سے میرا الم اٹھا لائے کوئی اور


سینے میں عجب آگ ہے اک عمر سے پنہاں
خواہش ہے کے اس آگ کو دہکائے کوئی اور


مجھ پر نہیں کھلتا میرا سوچا ہوا اک لفظ
مطلب مجھے اس لفظ کا سمجھائے کوئی اور

Posted on Dec 01, 2012

یہ عشق بھی کیا ہے اسے اپنائے کوئی اور

یہ عشق بھی کیا ہے اسے اپنائے کوئی اور
چاہوں میں کسی اور کو یاد آئے کوئی اور

اس شخص کی محفل کبھی برپا ہو تو دیکھو
ہو ذکر کسی اور کا شرمائے کوئی اور

اے ضبط انا مجھ کو یہ منظر نہیں دیکھنا
دامن ہو کسی اور کا پھیلائے کوئی اور

سینے میں عجب آگ ہے اک عمر سے پنہاں
خواہش ہے کہہ اس آگ کو دھکائے کوئی اور

مجھ پر نہیں کھلتا میرا سوچا ہوا اک لفظ محسن
مطلب مجھے اس لفظ کا سمجھائے کوئی اور

Posted on Jun 17, 2011