آج ہلکی ہلکی بارش ہے

آج ہلکی ہلکی بارش ہے

آج ہلکی ہلکی بارش ہے

اور سرد ہوا کا رقص بھی ہے . .

آج پھول بھی نکھرے نکھرے ہیں

اور ان میں تیرا عکس بھی ہے . .

آج بادل کالے گہرے ہیں

اور چاند پر لاکھوں پہرے ہیں . .

کچھ ٹکڑے تمھاری یادوں کے

بڑی دیر سے دل میں ٹہرے ہیں . .

آج یادیں الجھی الجھی ہیں

اور اب تک یہ نا سلجھی ہیں . .

آج یاد بہت تم آتے ہو

سچ . . مجھے یاد بہت تم آتے ہو

Posted on Feb 16, 2011