بارش

بارش

اب کے برس کیسی ہوگئی بارش
زخم سارے میرے بھگو گئی بارش

ننھی بوندوں سے پیر میرے جلے
میری آنکھیں بھگو گئی بارش

کون جانے دعائیں کس نے کیں
کن زبانوں سے ہوگئی بارش

مزے سب لوٹ رہے تھے ساون کے
میری یادوں میں گزر گئی بارش

ڈال کر مل رہے تھے چہرے پے نقاب
سب کے چہرے ہی دھو گئی بارش

سب کے گھر تو اونچے ٹیلے پر تھے
ایک فری کا ہی گھر ڈبو گئی بارش

Posted on Feb 16, 2011