ساقیا چھوڑ نا خالی میرے پیمانے کو

ساقیا چھوڑ نا خالی میرے پیمانے کو

ساقیا چھوڑ نا خالی میرے پیمانے کو
اتنی ہی دے دے کے ہو جائے قسم کھانے کو

ساقی یہ عہد شکن اس میں بگڑنا کیسا
کوئی پیماں کو توڑے کوئی پیمانے کو

کچھ تو ہو جاتی ہے کم صفت توبہ شکنی
پی کے ہم توڑ دیا کرتے ہیں پیمانے کو

جتنے منہ اتنی ہی باتیں ہیں بڑھے کیوں نا جنون
سب نے دیوانہ بنا رکھا ہے دیوانے کو

Posted on Feb 16, 2011