تم مجھ کو اچھی لگتی ہو

تم مجھ کو اچھی لگتی ہو



ایک بات کہوں اگر سنتی ہو ؟
تم مجھ کو اچھی لگتی ہو ،

کچھ چنچل سی ، کچھ چپ چپ سی ،
کچھ پاگل پاگل لگتی ہو ،

ہے چاہنے والے اور بہت پر ،
تم میں ہے ایک بات بہت . .
تم اپنی اپنی لگتی ہو ،

ایک بات کہوں اگر سنتی ہو ؟
تم مجھ کو اچھی لگتی ہو ،

یہ بات بات پے کھو جانا ،
کچھ کہتے کہتے رک جانا ،

یہ کس الجھن میں رہتی ہو . ؟
کیا بات ہے ہم سے کہہ ڈالو ،

ایک بات کہوں اگر سنتی ہو ؟
تم مجھ کو اچھی لگتی ہو .

Posted on Feb 16, 2011