اسے مجھ سے محبت ہے

اسے مجھ سے محبت ہے

بہت مدت سے ایسا ہے ،

کے وہ خاموش رہتا ہے ،

کوئی گہرا ہے غم شاید ،

جسے چپ چاپ سہتا ہے ،

یونہی چلتے ہوئے تنہا ،

کوئی غمگین سا نغمہ ،

وہ اکثر گنگناتا ہے ،

دوران گفتگو یونہی ،

ملیں نظروں سے جب نظریں ،

تو باتیں بھول جاتا ہے ،

کسی گم سم سی حالت میں ،

یا پھر بارش کے موسم میں ،

فقط اتنا ہی کہتا ہے ،

اُداسی بے وجہ سی ہے ،

بہت بوجھل طبیعت ہے ،

بھلا سچ کیوں نہیں کہتا ،

اسے مجھ سے محبت ہے . . . !

Posted on Feb 16, 2011