یہ دل اداس ہے

یہ دل اداس ہے

یہ دل اداس ہے بہت کوئی پیغام ہی لکھ دو
تم اپنا نام نا لکھو چلو گمنام ہی لکھ دو
میری قسمت میں غم تنہائی ہے لیکن
تمام عمر نا لکھو مگر ایک شام ہی لکھ دو
یہ جانتا ہوں کہ عمر بھر تنہا مجھ کو رہنا ہے
مگر پل دو پل ، گھڑی دو گھڑی میرا نام ہی لکھ دو
چلو ہم مان لیتے ہیں سزا کے مستحق ٹھہرے
کوئی انعام نا لکھو ، کوئی الزام ہی لکھ دو

Posted on Feb 16, 2011